ابنا: انہوں نے ایران کے ایک مقامی اخبار جام جم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران کی بری فورسز کسی بھی دوسرے ملک میں نہیں ہے اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آج تک دنیا کے کسی بھی علاقے میں براہ راست فوجی مداخلت نہیں کی ہے، لیکن دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں سپاہ پاسداران کے تجربے کے مد نظر دیگر سرزمینوں میں سامراج کے مقابل طاقت و اقتدار کے نمونے میں تبدیل ہوگئی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈرکا کہنا تھا کہ میزائیلی توانائی کے شعبے سمیت تمام دفاعی شعبوں میں سپاہ پاسداران اس حد تک آگے نکل چکی ہے کہ علاقے میں دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔
جنرل حسین سلامی نے مزید کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی علاقائی و عالمی سطح پر سیکورٹی کے شعبے میں اپنے دفاعی تجربات دوسرے ملکوں کو دینے کو تیار ہے۔
.......
/169